کراچی سے ٹیکس وصولی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے

وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف 1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا: ایف بی آر— فوٹو:فائل
وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف 1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا: ایف بی آر— فوٹو:فائل

کراچی سے جولائی 2021 سے جون 2022 تک ٹیکس وصولی کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے، لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) کراچی نے ٹیکس وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ، گذشتہ سال کےمقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے  ٹیکس وصولی کا ہدف  1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایل ٹی او کراچی کی جانب سے وفاقی حکومت کے ہدف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :