پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

پی ٹی آئی کو پنجاب میں 5 مخصوص نشستیں ملنے پر نمبر گیم کیا ہوسکتا ہے؟

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 5 سیٹیں حاصل کرکے بھی پی ٹی آئی اقلیت میں رہے گی اور حکومتی اتحاد کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی/ فائل فوٹو
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 5 سیٹیں حاصل کرکے بھی پی ٹی آئی اقلیت میں رہے گی اور حکومتی اتحاد کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی/ فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،  اگر پی ٹی آئی کو پانچ مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟ 

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 5 سیٹیں حاصل کرکے بھی پی ٹی آئی اقلیت میں رہے گی اور حکومتی اتحاد کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی۔

25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد346 رہ گئی ہے، حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس 165 سیٹیں ہیں، پیپلز پارٹی کے 7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی (ن )لیگ کے پاس ہے ، انہیں ملا کر حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 176 ہے۔

 موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے 158، (ق) لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے168 ایم پی اے بنتے ہیں، پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 بنتی ہے جو حکومتی اتحاد کے 176 ووٹوں سے تین ووٹ کم ہے۔


مزید خبریں :