پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان مجھے ٹی وی پر آکر نہیں کرنا چاہیے تھا: مفتاح

میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے مگر وزیراعظم نے فیصلہ کیا اعلان میں کروں گا: وزیر خزانہ کا بیان/ فائل فوٹو
میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے مگر وزیراعظم نے فیصلہ کیا اعلان میں کروں گا: وزیر خزانہ کا بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان سے متعلق بیان جاری  کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔

انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔

دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیر  خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔

مزید خبریں :