دنیا
Time 01 جولائی ، 2022

بھارت: 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارت میں ریلوے انتظامیہ مسافروں کو 20 روپے والا چائے کا کپ 70 روپے میں فروخت کرنے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر چائے کے بل کافی وائرل ہورہے ہیں جس میں بھارت کی ریلوے انتظامیہ نے مسافر سے  20 روپے والی چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول کیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شہری 28 جون کو دہلی سے بھوپال جانے والی شاتابدی ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔

فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

مسافر نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کے ایک کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول کرنے کا مسئلہ سوشل میڈیا پر اٹھایا۔

تاہم دوسری جانب بھارتی ریلوے کے مطابق 2018 میں جاری کردہ ایک سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ جب کوئی مسافر راجدھانی یا شاتابدی جیسی ایکسپریس ٹرینوں میں ریزرویشن کے وقت کھانا پہلے بک نہیں کرتا ہے، تو  سفر کے دوران چائے، کافی یا کھانے کا آرڈر دینے کے لیے اسے 50 روپے کا سروس چارج ادا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :