کاروبار
Time 01 جولائی ، 2022

ایف بی آر نے ائیرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس بڑھا دیا

بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے: حکام ایف بی آر— فوٹو: فائل
بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے: حکام ایف بی آر— فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار  روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے ٹکٹ پر قیمت کا  فرق ائیرپورٹ پر ائیرلائن اسٹاف وصول کرے گا۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس میں اضافے سے پی آئی اے کے ٹکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے طیاروں میں بزنس کلاس ہے ہی نہیں، پی آئی اے کے اکانومی پلس کے ٹکٹ پر  اکانومی کلاس کے ٹیکس لگتے ہیں۔

مزید خبریں :