کاروبار
Time 01 جولائی ، 2022

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد اس کا استعمال بھی کم ہوگیا

ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی دیکھی گئی— فوٹو: فائل
ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی دیکھی گئی— فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد اس کا استعمال بھی کم ہوگیا۔

ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی دیکھی گئی۔

پیٹرول کی کھپت 2 فیصد اور ڈیزل کی کھپت 16 فیصد کم ہوگئی  جبکہ مٹی کے تیل کی کھپت میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی  جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔