پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

شہباز شریف اورحمزہ سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل کردیے گئے۔—فوٹو:فائل
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل کردیے گئے۔—فوٹو:فائل

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جج نسیم احمد ورک منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران کے کیسز کی سماعت کر رہے تھے تاہم  اب احتساب عدالت کے جج قمر زمان شہباز شریف فیملی کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت میں مزید دونئے ججزتعینات ہونے کی بنیاد پر کیسزکو  ٹرانسفر کیا گیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

تاہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے  وکلا  کی جانب سے  ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔

مزید خبریں :