Time 02 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

’اچھا ہوتا گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی‘، شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ہمراہ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

ایسے میں شگفتہ اعجاز ایک باڑے میں موجود ہیں جہاں وہ کھڑی اپنے خیالوں میں گُم کہہ رہی ہیں کہ 'کتنا ہی اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے'۔

ویڈیو میں پیچھے سے آواز آتی ہے 'پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں؟ چُپ کرکے دودھ نکالو'۔

اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو میں ایسے ظاہر کیا گیا کہ گویا گائے جواب دے رہی ہو جسے سُن کر شگفتہ اعجاز خود بھی حیران رہ گئیں۔

سینئر اداکارہ کی اس تخلیقی صلاحیت سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے۔

مزید خبریں :