02 جولائی ، 2022
بھارتی عدالت نے گرفتار مسلمان صحافی اور ’آلٹ نیوز‘ کے شریک بانی محمد زبیرکی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق محمد زبیر کو آج نئی دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پٹیالہ کی عدالت نے مسلمان صحافی محمد زبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا۔
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔