دنیا
Time 02 جولائی ، 2022

بھارتی عدالت نے مسلمان صحافی کی درخواست ضمانت رد کرکے جیل بھیج دیا

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا— فوٹو: فائل
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا— فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے گرفتار مسلمان صحافی اور ’آلٹ نیوز‘ کے شریک بانی محمد زبیرکی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق محمد زبیر کو آج نئی دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پٹیالہ کی عدالت نے مسلمان صحافی محمد زبیر کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :