03 جولائی ، 2022
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، موسم میں بہتری آنے اور ہفتہ وار چھٹی کے باعث گزشتہ روز بجلی کی طلب میں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ تھم نہ سکا اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں بادل برس رہے ہیں، موسم میں بہتری آنے اور ہفتہ وار چھٹی کے باعث گزشتہ روز بجلی کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 6 ہزار میگا واٹ ہوگیا۔