دنیا
Time 03 جولائی ، 2022

یوکرین سے ملحقہ روسی شہر میں دھماکوں سے 3 افراد ہلاک ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

  یوکرین کی سرحدکے قریب روسی شہر بیلگورود میں ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گورنر نے بتایا کہ  دھماکوں سے 11رہائشی عمارتیں اور کم ازکم 39 گھر جزوی طور پر تباہ ہوگئے جب کہ ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

انہوں نےکہا کہ دھماکوں کے بعد فضائی دفاعی نظام بھی فعال ہوگیا تھا۔

دوسری جانب  یوکرین کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی  ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ مقامی حکام کی جانب سے دھماکوں سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہےکہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک کروڑ سے زائد لوگ اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں :