کھیل
Time 03 جولائی ، 2022

دنیا کی نویں بلندترین چوٹی نانگا پربت کو ایک اور غیر ملکی کوہ پیما نے سرکرلیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی، 8126 میٹر بلند نانگا پربت کو ایک اور غیر ملکی کوہ پیما نے سر کرلیا۔

22 سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما ایڈریانا براؤنلی نے ہفتےکو نانگا پربت سمٹ مکمل کی۔

ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بننے کے ریکارڈ پر ہیں، یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ کے پاس ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔

ایڈریانا براؤنلی اس سے قبل ایوریسٹ،کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، دالواگیری، مکالو اور اناپورنا سر کرچکی ہیں، نانگا پربت کے بعد وہ براڈپیک اور پھر کے ٹو سرکرنےکا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہےکہ پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیماء شہروز کاشف بھی تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے والےکم عمر ترین کوہ پیما ہونے کے ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں اور وہ اب تک سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں، شہروز کاشف اس وقت نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر ہیں ۔

ہفتے کو نانگا پربت سرکرنے والے دیگر کوہ پیماوں میں سانو شیرپا، ناوکو وٹانا بے اورگیلجی شیرپا بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :