دنیا
Time 03 جولائی ، 2022

سنگاپور میں ڈینگی کے وار جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سنگاپور میں رواں سال  اب تک  18،000 کے قریب ڈینگی کیس  رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے سال سے تین گنا زیادہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپورکو اس وقت ڈینگی کی سنگین صورت حال کاسامنا ہے، جس سے بچاؤ  اور مچھروں کی افزائش کو روکنےکے لیے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں اور مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سنگاپورکی نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے بتایا ہےکہ 19 سے 25 جون تک ڈینگی کےکُل 1,173 کیس رپورٹ ہوئے ،حالیہ ہفتوں میں کیسز میں کچھ کمی آئی ہے لیکن ابھی بھی 1000 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اس سال اب تک 18,000 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو پچھلے سال کے5,258 کیسز سے تین گنا زیادہ ہیں۔

مزید خبریں :