Time 03 جولائی ، 2022
پاکستان

مسافر بس میں 30 سالہ خاتون کو کنڈکٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بس میں ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کر ڈالی— فوٹو: فائل
بس میں ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کر ڈالی— فوٹو: فائل

راجن پور کے قریب مسافر بس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلے سفر کرنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، 30 سال کی خاتون اکیلے بکھر سے کراچی آرہی تھیں۔

خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی۔

بس میں ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈکٹر  نے اکیلی خاتون کو  بس کی پچھلی سیٹ پر  زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون کے بس سے نہ اترنے پر ایک مسافر نے شک کی بناء پر بس کے اندر جاکر دیکھا اور کنڈکٹر کو زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جارہی تھیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اور گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ 

مزید خبریں :