Time 03 جولائی ، 2022
پاکستان

توشہ خانہ سے متعلق عمران خان کیخلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع ہوچکا: ایاز صادق

اسپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور— فوٹو: فائل
اسپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور  ایاز صادق کہتے ہیں کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع ہوچکا ہے، اسپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے حوالےسےٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کیا، عمران خان نے ملک کے خلاف جو باتیں کیں، اس پر ان کے خلاف کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے۔

پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔

مزید خبریں :