کھیل
Time 03 جولائی ، 2022

حسن علی کی سالگرہ: اہلیہ نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔—فوٹو: سامعہ انسٹاگرام
سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔—فوٹو: سامعہ انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے  شوہر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر  سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

فاسٹ بولر نے گزشتہ روز اپنی 28 ویں سالگرہ منائی ،اس موقع پر سامعہ آرزو  نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔

اس کے علاوہ  حسن علی اور سامعہ نے خصوصی فوٹوسیشن بھی کرایا۔

سالگرہ کے موقع پر حسن علی اور سامعہ نے خصوصی فوٹوسیشن بھی کرایا۔—فوٹو: سامعہ انسٹاگرام
سالگرہ کے موقع پر حسن علی اور سامعہ نے خصوصی فوٹوسیشن بھی کرایا۔—فوٹو: سامعہ انسٹاگرام

بعد ازاں سامعہ نے حسن علی کے ہمراں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

 سامعہ نے  شوہرکو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'آپ میری زندگی کی روشنی اور میرے لیے سب کچھ ہو'۔ 

مزید خبریں :