Time 03 جولائی ، 2022
کھیل

شہروز کاشف کی دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر پیش قدمی جاری

20سالہ کوہ پیما 8126 میٹر بلند چوٹی کے کیمپ ٹو پر پہنچ گئے ہیں۔—فوٹو: فائل
20سالہ کوہ پیما 8126 میٹر بلند چوٹی کے کیمپ ٹو پر پہنچ گئے ہیں۔—فوٹو: فائل

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما  شہروز کاشف کی دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر پیش قدمی جاری ہے، 20سالہ کوہ پیما 8126 میٹر بلند چوٹی کے کیمپ ٹو پر پہنچ گئے ہیں۔

لاہور کے رہائشی شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا ریکارڈ بنانے کے خواہش مند ہیں، اس ریکارڈ کے تعاقب میں وہ کیریئر کی 8 ویں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے کیلئے نانگا پربت پر موجود ہیں جہاں ان کی پیش قدمی جاری ہے۔

موسم سے ہم آہنگی اور روٹیشن مکمل کرنے کے بعد شہروز نے اب سمٹ کی جانب سفر شروع کردیا ہے، وہ اتوار کی شام نانگا پربت کے کیمپ ٹو پر پہنچ گئے۔

کیمپ ٹو پر آرام کے بعد شہروز کاشف پہلے کیمپ تھری اور پھر حتمی سمٹ کی جانب پیش قدمی کریں گے۔ شہروز کی ٹیم کے مطابق وہ منگل کی صبح تک نانگا پربت سر کرلیں گے۔

اس سے قبل 20 سالہ کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے علاوہ کے ٹی، کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، مناسلو اور براڈ پیک کو سر کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :