03 جولائی ، 2022
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے ڈونلڈ لُو سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی معافی سےمتعلق تمام ریکارڈحاصل کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد آچکے ہیں، عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ان کی جانب سے اب ڈونلڈ لُو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لُو سے معافی مانگ لی ہے، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا اب امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، وہ امریکا سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سلسلہ وہیں سےشروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اس لیے اب ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔