پاکستان
Time 03 جولائی ، 2022

قصور: نجی کلب کے سوئمنگ پول میں ساڑھے 4 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

متوفی عمر ماں باپ کے ساتھ کلب تفریح کیلئے گیا تھا،کھیل کے دوران ماں باپ کی نظروں سے اوجھل ہوا اور پھر سوئمنگ پول سے اس کی لاش ملی— فوٹو: فائل
متوفی عمر ماں باپ کے ساتھ کلب تفریح کیلئے گیا تھا،کھیل کے دوران ماں باپ کی نظروں سے اوجھل ہوا اور پھر سوئمنگ پول سے اس کی لاش ملی— فوٹو: فائل

قصور کے علاقے پھول نگر میں ملتان روڈ پر نجی کلب کے سوئمنگ پول میں ساڑھے چار سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی عمر ماں باپ کے ساتھ کلب تفریح کیلئے گیا تھا،کھیل کے دوران ماں باپ کی نظروں سے اوجھل ہوا اور  پھر سوئمنگ پول سے اس کی لاش ملی۔

متاثرہ والدین کے مطابق سوئمنگ پول کی دیکھ بھال کیلئے کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے، انہوں نے کلب انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ پھول نگر قصور میں درخواست دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ 2 جولائی کو پیش آیا،تحقیقات جاری ہیں ،مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :