Time 04 جولائی ، 2022
پاکستان

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈ کی خاتون سے مبینہ زیادتی

اسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور کمرے میں لے جاکر زیادتی کی: خاتون—فوٹو فائل
اسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور کمرے میں لے جاکر زیادتی کی: خاتون—فوٹو فائل

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی غرض سے آنے والی خاتون کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق منیر آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سلمٰی بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ کارڈیالوجی اسپتال میں چیک اپ اور دوائی لینے گئی تھی۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور پھر ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا بتا کر اسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں ملزم  نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق تاحال ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی  گئی ہیں۔

مزید خبریں :