Time 04 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا—فوٹو فائل
گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا—فوٹو فائل

بھارت کے  آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو گولی مار کر انکت سِرسا نے ہی ہلاک کیا تھا جسے اب بلآخر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔

اسپیشل سیل این ڈی آر کی ٹیم کی جانب سے گرفتار دونوں مجرموں کا تعلق لارنس بشنوئی-گولڈی برار گینگ سے ہے، جو پولیس کو  کئی عرصے سے  مطلوب تھے۔

پولیس نے انکت کے حوالے سے بتایا کہ یہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا، اس کے علاوہ یہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث ہے۔

پولیس کی جانب سے انکت سِرسا کا ساتھی سچن بھیوانی، سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری۔

اس سے قبل پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں 30 گولیاں ماری گئیں اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زائد گولیاں نکالی  گئیں۔

مزید خبریں :