Time 04 جولائی ، 2022
پاکستان

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیولیک ہونےکے بعد عمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنےکا امکان ہے۔

 دی نیوز کے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصار عباسی نے انکشاف کیا  ہےکہ مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور  وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلےکا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ  'lets play with it'۔

انصار عباسی کے مطابق ایجنسیوں کے پاس ایسی کئی آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

اس مبینہ آڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی، بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈکردیا جائے۔

مزید خبریں :