Time 04 جولائی ، 2022
کھیل

زندگی کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، رمیز راجہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )  کے چیئر مین رمیزحسن راجہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات کا سامنا ہے ۔

چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ  نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفننگ  دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی اور بیرونی سطح پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،ضرورت پڑنے پر بلٹ پروف گاڑی  استعمال کرسکتا ہوں۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفننگ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اینکلوژرز میں کرسیاں لگائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں زمین کی منظوری کیلئے خط لکھا ہے ، جواب کا انتطارہے جبکہ پنجاب حکومت پنجاب کے 33 گراؤنڈ پی سی بی کو دینے کو تیار ہے۔ 

 کمیٹی رکن کی جانب سے تنخواہوں کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نےجواب دیا کہ پی سی بی دیگر کرکٹ بورڈز کی نسبت اب بھی اپنے ملازمین کو کم تنخواہیں دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ  انہوں نے  کمیٹی کو بتایا کہ تین ماہ میں بطور چیئرمین اب تک جنتے غیر ملکی دورے کیے ان پر اڑھائی لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں سب اچھا ہے ، کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ،اب 95 فیصد منافع فرنچائزز کو جاتا ہے۔

مزید خبریں :