پاکستان
Time 05 جولائی ، 2022

ملک میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 7800 میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ملک میں بجلی کا بحران برقرار اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7800 میگاواٹ کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 29ہزار اور پیداوار 21ہزار 200 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز سے 10ہزار 241 میگاواٹ،وِنڈ پاور سے ایک ہزار 629 ، سولر پلانٹس سے 123،بگاس سے 120،جوہری پلانٹس سے 2ہزار 275 اور ہائیڈل پاور سے 5 ہزار میگاواٹ سمیت دیگر ذرائع سےبجلی پیدا ہو رہی ہے۔

اُدھر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق لیسکو کو تقریباً 800 میگاواٹ شارٹ فال کا سامناہے،لیسکو نے ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے ۔

تاہم کئی کئی  گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لوڈمیں کمی سے ٹرانسفارمرز اور میٹر جلنےکی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں :