Time 05 جولائی ، 2022
دنیا

غلافِ کعبہ اس مرتبہ حج کے بجائے کب تبدیل کیا جائیگا؟

ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں—فوٹو: فائل
ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں—فوٹو: فائل

سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ  شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ’اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے'۔

ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔  

مزید خبریں :