Time 05 جولائی ، 2022
پاکستان

اٹک پولیس نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے— فوٹو: فائل
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے— فوٹو: فائل

اٹک پولیس نے اینکر  پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے۔

پولیس کے مطابق عمران ریاض کو  پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو ضلع  اٹک سےگرفتار کیا گیا، عمران ریاض خان پر  پنجاب میں مقدمات درج ہیں، پنجاب کی حدود سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیرِ قانون پنجاب ملک احمد خان نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری عمل میں آئی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔




مزید خبریں :