Time 06 جولائی ، 2022
پاکستان

سلیمان شہباز کا سابق گورنر سندھ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ سلیمان شہباز کی کمپنی پاکستان کی سب سے بڑی سولر کمپنی بن گئی ہے۔ فوٹو فائل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ سلیمان شہباز کی کمپنی پاکستان کی سب سے بڑی سولر کمپنی بن گئی ہے۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

سلیمان شہباز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے سولر کنٹریکٹ کے حوالے سے بےبنیاد الزامات لگائے۔

سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے 14روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران اسماعیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

اس سے قبل شریف گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :