06 جولائی ، 2022
پروموشن کے جھگڑے پرکراچی میں سرکاری محکمے کے 2 ملازمین نے 35 خواتین افسروں کے نام فحش ویب سائٹ پر ڈال دیے۔
فحش ویب سائٹ پر نام آنےکے بعد خواتین افسران ٹیلی فون پر ہراسانی سے تنگ آگئیں اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔
شکایت پر ایف آئی اے نے محکمہ سوشل ورک کے اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اور جونیئرکلرک کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ایف آئی اے نے ملزمان کا دو روزکا جسمانی ریمانڈ لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔