08 جولائی ، 2022
پاکستانی اداکارہ حرامانی نے دورانِ شو ایک بار پھر مردوں کے حق میں گفتگو کی۔
جیو نیوز کے پروگرام’ ہنسنا منع ہے‘ کا ایک ٹیزر جاری ہوا ہے جس میں حرا کو مردوں سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تابش ہاشمی سے گفتگو کے دوران حرانے کہا کہ مرد بڑی پیاری چیز ہے اور مرد کو آپ برا خود بناتے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی حرا اور مانی ’جیونیوز‘ کے کامیڈی سے بھر پور شو ’ہنسنا منع ہے‘ کے مہمان آج بنیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں حرا نے کہا تھا کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں، ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو، آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے کیوں کہ اسے رونا نہیں آ سکتا ؟