پاکستان
Time 08 جولائی ، 2022

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا: ذرائع — فوٹو: فائل
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا: ذرائع — فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں  اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا  کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں  1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کی صورت میں فیصلے کا نفاذ یکم جولائی سے کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1روپے 55 پیسے اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا.

مزید خبریں :