Time 08 جولائی ، 2022
کھیل

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی: پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سری لنکا میں سیاسی کشدگی کی وجہ سے وہاں دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے  سری لنکن حکام نے کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کاہفتے کے روز کولمبو میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار کا کہنا ہے کہ 'کولمبو میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے جمعے کے روز  حکام کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث قومی ٹیم کا ہفتے کے روز ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔ 

مزید خبریں :