Time 09 جولائی ، 2022
پاکستان

احسن اقبال کیخلاف ریسٹورینٹ میں نعرے بازی پر حنا پرویز کا ردعمل

تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر میں بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویے پر لوگ انہیں سراہیں گے نہیں: حنا پرویز—فوٹو: فائل
تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر میں بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویے پر لوگ انہیں سراہیں گے نہیں: حنا پرویز—فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف  ریسٹورینٹ میں نعرے بازی کرنے پر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے شدید ردعمل دیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے  ٹوئٹر پر  احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورینٹ میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر میں بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویے پر لوگ انہیں سراہیں گے نہیں‘۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریسٹورینٹ میں دیکھ کر وہاں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے کچھ حامیوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ احسن اقبال ریسٹورینٹ کے کاؤنٹر پر کھڑے ہیں اور  انہیں دیکھ کر بظاہر پہلے ایک خاندان کی خواتین نے ان کے خلاف چور،چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اور بعد ازاں اس میں دیگر افراد بھی شامل ہوگئے۔ 

مزید خبریں :