16 نومبر ، 2012
لاہور … لاہور کی مقامی عدالت نے طالبہ اغواء کیس میں اداکارہ صوفیہ مرزا اور ان کی بہن کو قصور وار قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے کیس کی سماعت کے بعد تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ بھجوا دی۔ بازیاب ہونے والی طالبہ فاطمہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ ماڈل صوفیہ مرزا اور اس کی بہن مریم مرزا نے اسے اغوا کیا تھا۔ فاطمہ کے بیان کے بعد رپورٹ عدالت عالیہ کوبھجوا دی گئی۔