پاکستان
Time 09 جولائی ، 2022

گھنٹوں میں گلنے والا گوشت منٹوں میں گلائیں، چند آزمودہ طریقے

اکثر خواتین کو گوشت گلانے میں کئی مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے—فوٹو فائل
اکثر خواتین کو گوشت گلانے میں کئی مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے—فوٹو فائل

بکرا عید پر قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں دعوتیں بھی ہوتی ہیں، ایسے میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ گوشت جلد پکے تاکہ ہر چیز وقت پر ہو۔

لیکن اکثر کچھ خواتین کو گوشت گلانے میں کئی مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جس سے گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:

* ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

* ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے۔

* ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

* چائے کے ایک یا دو کپ میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، دراصل چائے میں 'ٹینن' نامی کیمیکل کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو گوشت گلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

* کوکا کولا سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے، جی ہاں! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو کولا میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔

مزید خبریں :