واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کیلئے نئے فیچر پر کام شروع

یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر تیاری کررہی ہے—فوٹو فائل
یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر تیاری کررہی ہے—فوٹو فائل

پیغام رسانی کی  مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ آئے دن صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا ہے تاہم اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو 'رپورٹ' کرسکیں گے۔

اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو
اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔

تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر تیاری کررہی ہے۔

مزید خبریں :