Time 09 جولائی ، 2022
پاکستان

سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق وزارت سے مستعفی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےخواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا— فوٹو: سلمان رفیق ٹوئٹر
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےخواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا— فوٹو: سلمان رفیق ٹوئٹر

لاہور : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے صوبائی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےخواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی  بناء پر دیا۔

ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ سلمان رفیق حمزہ شہباز کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔

مزید خبریں :