ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کا رقص، وجہ کیا ہے؟

کراچی سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جہاں صارفین مہنگے جانوروں کا رونا روتے نظر آئے وہیں بیو پاریوں کی جانب سے رقص کرنے کے کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

جیو نیوز کو موصول ویڈیو میں بیوپاریوں کو خوشی سے رقص کرتے اور  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایک بیوپاری کو ڈھول کی مختلف تھاپوں پر خوشی سے جھومتے جبکہ  قریب کھڑے دوسرے بیوپاری کو رقص سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک بیوپاری نے بتایا کہ ان کے سب مویشی فروخت ہو چکے ہیں، اب وہ بھی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔

دوسری جانب بیوپاری نے منڈی میں دی جانے والی سہولیات کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھرے ٹرالر کے ساتھ آئے تھے، اب خالی جا رہے ہیں، سال بھر کی محنت رنگ لے آئی ہے۔

مزید خبریں :