Time 10 جولائی ، 2022
پاکستان

تجربہ کاروں کی نالائقیاں معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے رہنما اور  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نےکہا ہےکہ تجربہ کاروں کی نالائقیاں معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ  آج ملک کے حالات بھی قوم سے قربانی کے متقاضی ہیں، نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے قوم کو 17 جولائی کو بلےکو  ووٹ دینا ہوگا۔

 چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں ان حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنائیں گے، ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کے خلاف ہے ، سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران دھونس، دھاندلی اور حکومتی مشینری استعمال کرکے جیتتے رہے، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔

انہوں نےکہا کہ چوہدری شجاعت سے احترام کا  تعلق ہے، انشاءاللہ مرتے دم تک قائم رہے گا، ہمارے درمیان افواہیں پھیلانے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔

مزید خبریں :