پاکستان
Time 12 جولائی ، 2022

دعا زہرا کی چھوٹی بہن کا بڑی بہن کیلئے ویڈیو پیغام وائرل

دعا زہرا کی چھوٹی بہن نے بڑی بہن کی واپسی کے لیے روتے ہوئے پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عید الاضحٰی کے موقع پر سوشل میڈیا پر  دعا زہرا کی چھوٹی بہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعا کی بہن کو  والد  مہدی علی کاظمی کے سوالوں کے جواب میں بڑی بہن کو ’واپس آجائیں‘ کا پیغام دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دعا زہر اکی بہن نے بڑی بہن کو واپس آنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں بہنیں دعا کو یاد کرتے ہیں اور ہم نے اب تک عید نہیں منائی اور جب دعا واپس آجائیں گی تب ہی عید منائیں گی‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دعا زہرا کے والد  نے بیٹی کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ 'بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام ماں باپ کے ساتھ ان کی بچیوں کا ساتھ رہے، یہ دوسری عید ہے جب میری بیٹی دعا میرے پاس نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ یہ آخری عید ہو جب میری بیٹی میرے پاس نہیں ہے'۔

مزید خبریں :