07 جولائی ، 2022
دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں ماڈل اور ہوسٹ زنیرہ ماہم کو دیے گئے انٹرویو میں ظہیر اور دعا نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا۔
ماڈل کے پوچھنے پر ظہیر نے بتایا کہ یوٹیوب چینل بنانے کی وجہ لوگوں تک اپنا سچ خود پہنچانا ہے، لوگوں کو شک ہے کہ دعا کو کوئی سکھاتا ہے اور دعا کے بیانات دباؤ کے پیش نظر ہوتے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ یوٹیوب چینل پر ہمارے وی لاگس بھی آئیں گے اور ہم لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔