12 جولائی ، 2022
عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے طلب کرلی ہے۔