Time 12 جولائی ، 2022
پاکستان

رکن صوبائی اسمبلی جگنو محسن کے والد انتقال کر گئے

اوکاڑہ سے رکن صوبائی اسمبلی جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے— فوٹو: فائل
اوکاڑہ سے رکن صوبائی اسمبلی جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے— فوٹو: فائل

اوکاڑہ سے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سید محمد محسن کرمانی سینیئر اینکر  پرسن نجم سیٹھی کے سُسر  تھے، ان کی نماز جنازہ بدھ 13جولائی کو دن 2 بجے شیرگڑھ ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔

جگنو محسن نے بتایا کہ ان کے والد سید محمد محسن کرمانی مچل فروٹ فارمز کے چیئرمین تھے اور ان کی عمر 91 برس تھی۔

وہ ممتاز صنعت کار  ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے حوالے سےبھی شہرت رکھتے تھے۔

مزید خبریں :