Time 12 جولائی ، 2022
پاکستان

حیدرآباد: ہوٹل پر جھگڑے میں نوجوان قتل، 5 پولیس اہلکار معطل

حیدر آباد بائی پاس کے قریب گزشتہ رات ہوٹل میں کھانے کے دوران عملے اور نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے— فوٹو: سوشل میڈیا
حیدر آباد بائی پاس کے قریب گزشتہ رات ہوٹل میں کھانے کے دوران عملے اور نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے— فوٹو: سوشل میڈیا

حیدرآباد میں ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر جھگڑے کے دوران نوجوان کے قتل کے واقعےمیں غفلت برتنے پر 5  پولیس اہلکارو ں کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہےکہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واردات کے  وقت موقع پر موجود پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے کارروائی کیوں نہیں کی اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

پولیس حکام کےمطابق حیدر آباد بائی پاس کے قریب گزشتہ رات ہوٹل میں کھانے کے دوران عملے اور نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور  تین افراد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں مقتول کے ورثا نےقاسم آباد اور مٹیاری ہالہ بائی پاس پر میت کے ہمراہ احتجاج کیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ 5 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قتل کے محرکات اور  واردات کے موقع پر پولیس موبائل کی کارروائی نہ کرنے تحقیقات کی جائے گی ۔

مزید خبریں :