Time 13 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول  اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا اب دعویٰ کررہا ہے کہ  یہ جوڑا اگلے تین ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ 

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ایل راہول کا خاندان حال ہی میں اتھیا کے والدین سے ملنے ممبئی آیا تھا جبکہ جوڑے نے بظاہر ایک نیا گھر خریدا ہے جہاں وہ  شادی کے بعد رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق  اتھیا اور راہول حال ہی میں جرمنی چلے گئے  جہاں راہول اپنی انجری کا علاج کروا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ایک ماہ تک وہاں رہیں گے تاہم واپس آنے کے بعد دونوں شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب اتھیا کے والد اداکار سنیل شیٹی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ابھی تک کچھ بھی پلان نہیں کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ مئی میں سنیل شیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں چاہوں گا کہ اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی جتنی جلدی ہوجائے اتنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ'میری دعائیں ہمیشہ دونوں کے ساتھ ہیں'۔

مزید خبریں :