17 نومبر ، 2012
اسلام آبادراولپنڈی…کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم پر تشدد کے خلاف اسلام آباد،راولپنڈی ڈویژن کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہڑتال آرمی چیف کی مدت ملازمت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم پر تشدد کے خلاف اسلام آباد اورراولپنڈی ڈویژن کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔صدر ہائی کورٹ بار شیخ احسن الدین،صدر ڈسٹرکٹ بارساجد الیاس بھٹی اور صدراسلام آباد ڈسٹرکٹ بارجاوید اکبر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ وکلاء عدالتی بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہو ں گے۔کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست گزار ہیں جنہیں تین روز قبل نامعلوم افراد نے تشدد کیا نشانہ بنایا تھا۔