پاکستان
Time 14 جولائی ، 2022

برف میں جمے گوشت کو منٹوں میں پگھلانے کا آسان طریقہ جانیں

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا/ فوٹو جیونیوز
اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا/ فوٹو جیونیوز

عید الاضحیٰ گزرے ابھی ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں ہوا اور بہت سے لوگوں کی دعوتیں اب بھی جاری ہیں۔

 ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے وہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟

اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں  لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔

طریقہ:

آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک بڑا سا پیالا لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی دو چمچ نمک اور دو چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں، یہ ناصرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔

مزید خبریں :