14 جولائی ، 2022
انٹرنیٹ پر آئے روز کسی نہ کسی شخصیت سے مشابہت رکھنے والے سامنے آتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت پالیتے ہیں جب کہ آج کل بھارتی اداکارہ دیپیکا کی ہم شکل کے چرچے ہیں۔
انسٹاگرام سے سامنے آنے والی ان خاتون کا نام ریجوتا ہے جن کی بھارتی اداکارہ دیپیکا سے مشابہت کے کافی چرچے ہیں جب کہ خاتون نے اپنی کئی تصاویر میں دیپیکا کی طرح لباس پہننے کے ساتھ اداکارہ کا اسٹائل بھی اپنا رکھا ہے۔
ریجوتا گھوش دراصل ایک ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کی تصاویر پر تبصرہ کرنے والے صارفین بھی ان کی دیپیکا سے مشابہت پر اتفاق رکھتے ہیں اور ان کی خوبصورتی کو سراہتے بھی ہیں۔