کھیل
Time 14 جولائی ، 2022

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون کی فاتح راولاکوٹ ہاکس کا محمد عامر کے حوالے سے بڑا اعلان

بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ راولاکوٹ انتظامیہ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہیں: عامر۔ فوٹو فائل
بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ راولاکوٹ انتظامیہ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہیں: عامر۔ فوٹو فائل 

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن ون کی فاتح راولا کوٹ ہاکس نے فاسٹ بولر محمد عامر کو  سیزن ٹو کے لیے آئیکون پلیئر منتخب کر لیا۔

تیس سالہ محمد عامر انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، عامر پاکستان کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 219 میچز کھیل کر 248 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ کہ راولاکوٹ ہاکس کا حصہ بننے پر خوشی ہے، بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ راولاکوٹ انتظامیہ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہیڈ کوچ راولا کوٹ ہاکس ارشد خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو راولاکوٹ ہاکس میں خوش آمدید کہتے ہیں، محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تجربہ کار بولر ہیں، ان کی شمولیت سے ٹیم مظبوط ہو گی۔

مزید خبریں :