کھیل
Time 05 جولائی ، 2022

کے پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے بھی قومی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز دستیاب نہیں

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

 کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کیلئے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کو رواں برس بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہونے کی وجہ سے رواں برس بھی کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیے جارہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے والے فہیم اشرف جیسے پوٹینشل کرکٹرز کو  بھی کے پی ایل میں شرکت کیلئے   این او سی نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کے پی ایل انتظامیہ کو لیگ کے لیے ابتدائی این او سی جاری کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی مختلف قواعد و ضوابط مکمل کرنے کا بھی کہا ہے۔

خیال رہے کہ کے پی ایل کے لیے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹڈ پلیئرز کو گزشتہ سیزن میں بھی پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :